آپریشن غضب للحق جاری ہے اور اہداف کے حصول تک جاری رہے گا، سیکیورٹی ذرائع

افغانستان کی پاکستان میں در اندازی، حملوں اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کیخلاف افواجِ پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے۔پاک فوج نے افغان طالبان مرکز پوسٹ پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ پاک فوج نے افغان طالبان کے کمپاؤنڈز کلیئر کر کے دشمن کے جھنڈے اتار دیے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحد پر افغان طالبان کی جارحیت کا پاک فوج مؤثر جواب دے رہی ہے، 28 فروری کو پاکستانی جوانوں کی افغانستان میں داخل ہونے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے مطابق ہفتے کی صبح تک کی کارروائیوں میں 352 طالبان ہلاک جبکہ 535 زخمی ہوئے، ان کی 130چیک پوسٹیں تباہ جبکہ 26 پر پاکستانی افواج نے قبضہ کرلیا ہے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔