
ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے امریکی اسرائیلی حملوں میں 131 شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب ایران نے اسرائیل پر خیبر شکن میزائلوں سے حملے کا اعلان کر دیا ہے۔
انقلابی گارڈز کا کہنا ہے کہ حیفہ میں فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ہے، تل ابیب میں سرکاری عمارتیں نشانے پر رکھی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیاں اُس وقت تک جاری رہیں گی جب تک امریکا اپنے تمام مقاصد حاصل نہیں کر لیتا جبکہ اُنہوں نے خبردار کیا ہے کہ اس جنگ میں مزید امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں بھی ہو سکتی ہیں۔
