بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابقہ اہلیہ جمائما خان پر برطانیہ میں 1 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما خان کو تیز رفتاری پر 1 ہزار پاؤنڈ یعنی 3 لاکھ 76 ہزار سے زائد پاکستانی روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمائما نے اپنے نام رجسٹرڈ کار حد رفتار سے تیز چلائے جانے پر پولیس خط کا جواب نہیں دیا تھا۔

اس معاملے بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ نے موقف اختیار کیا کہ گھر میں تزین و آرائش کا کام جاری تھا، پولیس کا خط بلڈر سے گم ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر تک مجھے پولیس کے خط کا علم ہی نہیں تھا، جیسے ہی خط ملا فارم بھر کر بھیج دیا تھا، کار بلڈر چلا رہا تھا، قصور وار مجھے ٹھہرا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر جرمانہ عائد ہونا چاہیے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔