محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی رپورٹ کے مطابق نجاب کی جیلوں میں 3 ہزار 873 قیدی منشیات استعمال کرنے والے نکل آئے جبکہ 6 ہزار 293 قیدیوں کے ٹیسٹ منفی آئے۔ 2025 میں پنجاب کی جیلوں میں 10 ہزار 166 منشیات کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
جیل خانہ جات کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر جیلوں میں منشیات کے عادی قیدیوں کی اسکریننگ کا نظام نافذ کیا گیا ہے اور ہر جیل میں منشیات کے عادی قیدیوں کے لیے الگ بلاک قائم کیا گیا ہے۔

