کسی دہشت گرد اور سہولت کار کو نہیں چھوڑا جائے گا، فیلڈ مارشل، کوئٹہ میں سیکورٹی صورتحال اور آپریشنز پر بریفنگ

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بدھ کو کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں صوبے میں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور اندرونی سلامتی سے متعلق آپریشنز پر جامع بریفنگ دی گئی۔س موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ کسی بھی دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا   سکیورٹی فورسز کے بروقت اور جارحانہ ردعمل نےفتنہ الہندوستان کےمذموم عزائم ناکام بنا دئیے، انھوں نے جوانوں کی استقامت و بہادری کی تعریف، زخمیوں کی عیادت بھی کی بریفنگ میں حالیہ دہشت گرد حملوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جو بھارتی سرپرستی میں بین الاقوامی سطح پر نامزد دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان سے منسلک عناصر نے کیے، تاہم سکیورٹی فورسز کے بروقت اور جارحانہ ردعمل نے ان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم ناکام بنا دئیے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔