
ایران نے اپنے جدید ترین بیلسٹک میزائلوں میں سے ایک خرمشہر فور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق خرمشہر 4 بیلسٹک میزائل 2 ہزار کلومیٹر کی رینج تک مار کرسکتا ہے اور 15 سو کلوگرام وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکا، ایران سے مذاکرات میں ان کے بیلسٹک میزائلوں پر بھی بات چیت کرنے پر مصر ہے جبکہ ایران بات چیت کو صرف جوہری مسائل تک مرکوز رکھنا چاہتا ہے۔
