
سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے اسلام آباد کی مسجد پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عبادت گاہوں اور شہریوں پر حملے ناقابلِ قبول ہیں۔ سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حملے کےذمے داروں کی نشاندہی کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
