
ایک سو اڑتالیس رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے آخری اوور میں حاصل کیا، فہیم اشرف کی آخری لمحات میں زبردست بیٹنگ نے شائقین کے دل جیت لیے۔ ایک سو اڑتالیس رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے آخری اوور میں حاصل کیا، فہیم اشرف کی آخری لمحات میں زبردست بیٹنگ نے شائقین کے دل جیت لیے۔ میچ کے آغاز کے بعد نیدرلینڈز کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری، میکس ڈووڈ 5 رنز بنا کر سلمان مرزا کا شکار بنے جبکہ نیدرلینڈز کی دوسری وکٹ 31 رنز پر گری جب محمد نواز نے مائیکل لیوٹ کو 24 رنز پر آؤٹ کیا۔ نیدرلینڈز کے بیٹرز نے پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کا اسکور 105 تک پہنچایا جس کے بعد محمد نواز نے ان کی پارٹنر شپ کو بریک لگوا دیا اور قومی ٹیم نے چوتھی وکٹ حاصل کر لی۔
