امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے دہشت گردی کی حالیہ لہر کو پریشان کن قرار دیا ہے۔

جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کی لہر پریشان کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی عناصر انتشار کی وجوہات میں شامل ہیں، حکمران اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر اقدامات کریں۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت کی مخالفت کریں گے، اسلامی تحاریک کو حماس سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔