جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون سازی کے باوجود اداروں میں سود کے خاتمے پر کام شروع نہیں ہوا

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ سیاسی معاہدوں میں سنجیدگی ہونی چاہیے، یکم جنوری 2028 ء سے ملک میں سود کے خاتمےکی قانون سازی ہوئی ہے جبکہ اداروں کے اندر سود کے خاتمے کے لیے کام شروع نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے نتائج معاشی اور سیکیورٹی ناکامی کی شکل میں سامنے آرہے ہیں، ایک سال میں پارلیمنٹ میں کیسے دو تھائی اکثریت حاصل کی گئی؟ جے یو آئی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارے دوست ملک نے عالمی تجارت کے لیے پاکستان کو چُنا، ہمیں شکایت تھی کہ پی ٹی آئی حکومت میں سی پیک منصوبہ روکا گیا۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔