
انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 2 بچوں سمیت 55 تارکینِ وطن ہلاک یا لاپتہ ہو گئے ہیں۔ کشتی 6 فروری کو لیبیا کے ساحلی شہر زوارہ کے شمال میں حادثے کا شکار ہوئی۔ لیبیائی حکام کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں سوار تارکینِ وطن کی تلاش اور بچاؤ کے لیے کی جانے والی کارروائی میں صرف نائجیریا سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین کو زندہ بچایا جا سکا۔ زندہ بچ جانے والی خواتین کے مطابق افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن اور پناہ گزینوں کو لے جانے والی یہ کشتی 5 فروری کی رات تقریباً 11 بجے لیبیا کے شہر الزاویہ سے روانہ ہوئی تھی، تقریباً 6 گھنٹے بعد کشتی میں پانی بھرنے لگا، جس کے باعث وہ الٹ گئی۔
