صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر امریکا سےمعاہدہ کرنا چاہتاہے، ایران معاہدہ نہیں کرے گا تو بےوقوف ہوگا۔ 

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں 10 طیارے گرائے جاچکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کی طرف بڑھ رہے تھے، ٹیرف کا استعمال نہ کرتا تو وہ ایٹمی جنگ کی طرف بڑھ رہے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائی ایٹمی جنگ بن سکتی تھی، میری رائے میں وہ واقعی شدید لڑائی لڑ رہے تھے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا نے کہا کہ امریکی حکام کا ایرانی تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لینے پر غور کر رہے ہیں۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔