لندن میں اتوار کو ہونیوالے ’القدس مارچ‘ پر پابندی لگا دی گئی

برطانوی ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے میٹ پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے اتوار کو ہونے والے ’القدس مارچ‘ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس حوالے سے شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد مارچ کے موقع پر شدید بدامنی سے بچنا ہے۔

برطانوی ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سخت شرائط کے ساتھ کسی ایک جگہ کھڑے رہ کر احتجاج کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب مارچ کی منتظم تنظیم اسلامی ہیومن رائٹس کمیشن کے کمشنر فیصل بودی نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس پابندی کو اظہارِ رائے کے لیے بہت برا دن قرار دیا ہے۔

کمشنر فیصل بودی کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرہ گزشتہ 40 برسوں سے پُرامن طور پر منعقد ہوتا آ رہا ہے

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔