
چین میں ایک روبوٹ نے کامیابی کے ساتھ 10 کلو واٹ کی پاور لائن کی مرمت کر کے نئی مثال قائم کر دی۔الیکٹریشن روبوٹ کو ہوبی الیکٹرک پاور ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے اسٹیٹ گرڈ ووہان الیکٹرک پاور کمپنی کے تعاون سے تیار کیا ہے۔یہ روبوٹ رِجڈ انسولیشنز کو ہٹانے، ذیلی تاروں کو مرکزی تار سے جوڑنے اور کنکشنز کو درست طریقے سے کسنے کے لیے پریسائز لیزر کٹنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے۔اسٹیٹ گرڈ ووہان ٹیم کے ٹیکنیشن وو شن کے مطابق روبوٹ انتہائی پیچیدہ وائرنگ سسٹم کو بھی اچھے طریقے سے سمجھ سکتا ہے
