
’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز جاری کیے گئے ایک صدارتی حکم نامے میں ٹرمپ نے محکمۂ دفاع کو ہدایت دی ہے کہ وہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کے ساتھ طویل المدتی معاہدے کرے اور کوئلے پر مبنی توانائی کے اثاثوں کو محفوظ رکھا جائے۔
حکم نامے میں بجلی کی مقدار یا مالی شرائط کی وضاحت نہیں کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں کوئلے کی صنعت سے وابستہ افراد سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ محکمۂ توانائی شمالی کیرولائنا، اوہائیو، ویسٹ ورجینیا، کینٹکی اور ورجینیا میں واقع چھ کوئلہ بجلی گھروں کی بہتری کے لیے 175 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
