عراق میں گر کر تباہ ہونے والے امریکی طیارے کے 4 اہلکاروں کے ہلاک ہونیکی تصدیق

امریکی سینٹ کام نے تصدیق کی ہے کہ عراق میں گر کر تباہ ہونے والے امریکی فضائیہ کے ری فیولنگ طیارے کے عملے کے 4 اہلکار مارے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ مغربی  عراق میں امریکی فضائیہ کا ایک ری فیولنگ طیارہ گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار 6 میں سے 4 اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے۔

امریکی سینٹ کام نے بیان میں کہا ہے کہ امریکی ری فیولنگ طیارہ کے سی 135 عراق کے مغربی علاقے میں 12 مارچ کو گرا۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی طیارے کا نقصان جارحیت یا فرینڈلی فائر کے سبب نہیں ہوا، تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب ایران کے ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کے ری فیولنگ طیارے کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔