
پولیس کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹرین پنجاب سے کراچی آرہی تھی۔
حادثے کے بعد پولیس اور ریلوے حکام موقع پر پہنچے اور ٹریک کو بحال کرنے کے بعد ہزارہ ایکسپریس کو کینٹ اسٹیشن کے لیے روانہ کیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق آخری دو بوگیوں کو ٹرین سے علیحدہ کرکے روانہ کیا گیا، بوگی پٹری سے اترنے کی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی۔
