
کراچی کے علاقے ملیر میں خالد بن ولید فلائی اوور کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ نے پاکستان بنایا، ورغلانے والے سن لیں، سندھ کے باسی کسی کے ورغلانے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ متحد رہے گا، شہر کو بوری بند لاشیں دینے والوں کو کراچی سے مزید کھلواڑ کا اختیار نہیں ملے گا۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ رواں سال 300 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے ہوں گے، بڑے منصوبے کریں یا ٹاؤنز کو براہ راست پیسے دیں، آئیں بلدیاتی اداروں کو مضبوط کریں۔
