پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر دھرنا ختم کر دیا

 پاکستان تحریک انصاف کے اراکینِ پارلیمنٹ نے خیبر پختون خوا ہاؤس کے باہر دھرنا ختم کر دیا۔

پارلیمنٹ لاجز میں بھی پی ٹی آئی کے ممبرانِ قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی جانب سے دھرنا ختم کر دیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈا پور کے پی ہاؤس دھرنے کی جگہ سے واپس چلے گئے جبکہ خیبر پختون خوا ہاؤس کے باہر سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

ادھر پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن ارکانِ اسمبلی کا دھرنا جاری ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے دھرنے میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ شریک ہیں۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔