
ڈی آئی جی ٹریفک نے ای چالان سے متعلق جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا۔ای چالان کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ای چالان نظام تمام فریقین سے مشاورت کے بعد نافذ کیا گیا، فیز ون صرف مکمل انفرااسٹرکچر والی سڑکوں پر نافذ ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ زیرِ تعمیر سڑکیں ای چالان سسٹم میں شامل نہیں، 14 روز میں چالان ادا کرنے پر 50 فیصد رعایت دی جا رہی ہے، جرمانوں میں ترمیم سندھ حکومت نے کی، ٹریفک پولیس کا کوئی کردار نہیں
