
رپورٹ کے مطابق 7 فروری کو پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ نے اپنے زیرِ استعمال تمام 35 تیجس لڑاکا طیاروں کو عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیا ہے اور ان کی جامع تکنیکی جانچ شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ایک سنگل سیٹ تیجس طیارہ مغربی محاذ پر واقع ایک فارورڈ بیس سے ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسل کر قریب موجود کیچڑ سے بھرے گڑھے میں جا گرا۔ اس سے قبل مارچ 2024 میں بھی ایک تیجس طیارہ راجستھان کے جیسلمیر میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا، جبکہ نومبر 2025 میں دبئی ایئر شو کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ونگ کمانڈر ہلاک ہوگیا تھا۔
