پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سندھ ہماری طرف سے ایک اٹوٹ حیثیت رکھتا ہے، جو اس کو توڑنے کی بات کرے وہ جمہوریت کے دشمن ہے۔ 

سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 21 فروری کو سندھ اسمبلی سے اہم قرارداد منظور کی گئی۔ سندھ کی وحدت کے حوالے سے بات کی گئی۔ ہم سندھ کی عظیم حیثیت کی بات کرتے ہیں۔ پی پی سینیٹر نے کہا کہ بیک ڈور سے آپ یہ سب نہیں کرسکتے، ایسی کوئی بات شروع کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بھی ہر اکائی اور وحدت کی علامت ہے، اگر کوئی تقسیم کی بات کرتا ہے تو ہم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے حوالے سے بیک ڈور سیاست کی جاتی ہے، ہمیں مزاحمتی اور مذمتی سیاست بھی کرنا آتی ہے۔ 

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔