کراچی: ہیئر ریسٹوریشن سوسائٹی آف پاکستان (ایچ آر ایس پی )کی دو روزہ لائیو سرجری ورکشاپ کا آغاز ہفتہ 28 نومبر سے مقامی ہوٹل میں ہو رہا ہے اس کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں گزشتہ روز ہونے والے ایچ آر ایس پی ورکشاپ کے کی آرگنائزنگ کمیٹی اور سائنٹیفک کمیٹی کا مشترکہ اجلاس میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ ورکشاپ میں دنیا کے مختلف ممالک سے شرکا کی آمد شروع ہو چکی ہے جن میں کینیڈا ،ایران ،متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب اور دیگر ممالک شامل ہیں ،یاد رہے کہ یہ ورکشاپ آئندہ سال فروری کے دوران اسلام آباد میں ہونے والے میگا ایونٹ کا حصہ ہے جو انٹر نیشنل سوسائٹی آف ہیئر ریسٹوریشن سرجری ( آئی ایس ایچ آر ایس) کے زیر اہتمام منعقد ہوگی اجلا س میں ڈاکٹرذوالفقار تونیو،ڈاکٹر ہمایوں مہمند،ڈاکٹرحنیف سعید ،ڈاکٹروارث انور ،ڈاکٹر ناصر رشید، ڈاکٹر حبیب اللہ شاہ ودیگر شریک تھے جبکہ ڈاکٹررانا عرفان اور ڈاکٹر عظمیٰ عرفان آن
لائن شرکت کی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حینف سعید نے کہاکہ ورکشاپ میں دنیا بھر کے ماہرین ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہورہے ہیں جس سے ہیئر ریسٹوریشن کی فیلڈ میں متعارف ہونے والی جدید تکنیک نئی راہیں کھولے گی دنیابھر کےماہرین بال گرنے سے روکنے اور بالوں کی پیو ندکاری سمیت بالوں کی بحالی کے لیے طبی سائنس میں ہونے والے نت نئےتجربات کانچوڑ اس کانفرنس میں پیش کریں گےامید ظاہر کی کہ یہ بین الاقوامی کانفرنس ایک سنگِ میل ثابت ہوگی جس کے اثرات آئندہ ورکشاپس اور کانفرنسز پر دیرپا اور مثبت انداز میں مرتب ہوں گے اور یہ ہئیر ریسٹوریشن سوسائٹی کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
ڈاکٹر ذوالفقار تو نیو نے شرکا پر زور دیا کہ
ورکشاپ اور کانفرنس کو زیادہ سے زیادہ اکیڈمک اور نتیجہ خیز بنایا جائے تاکہ یہ یہ محض رسمی نشستیں بن کر نہ رہ جائیں بلکہ ایک تعلیمی اور تحقیقی پلیٹ فارم کی شکل اختیار کریں سائنٹیفک کمیٹی نے بہت عرق ریزی کے بعد موضوعات کا انتخاب کیا اور بہت چھان پھٹک کرکے مقالوں کی منظوری دی دیگر شرکا کی جانب سے بھی اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ سینئر ڈاکٹرز اپنی معلومات اور تجربات ایک دوسرے سے بھی شیئر کریں جبکہ جونیئر ڈاکٹرز کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی تحقیقی اور علمی صلاحیتوں کو بروئےکار لا سکیں اجلاس سے آن لائن خطاب میں ڈاکٹر رانا عرفان نے کہا کہ ہیئر ریسٹوریشن کی فیلڈ میں آنےوالے نوجوان ڈاکٹرز کے لیے یہ ورکشاپس اور اسلام آباد کا میگا ایونٹ بہت مفید ثابت ہوں گے جبکہ اس شعبے میں تیزی سے پھیلنے والی کویکری (اتائیت) کے خاتمے بھی معاون ثابت ہوگی پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے حامل ڈاکٹر زپر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوگا نہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان کے لیے ایک بین الاقوامی سطح پر موقع فراہم کر رہا ہے جس سے میڈیکل ریسرچ، ایجوکیشن اور اکنامک ترقی کے نئے امکانات پیدا ہوں گے خاص طور پر پاکستان میڈیکل ٹورازم کے فروغ کی نئی راہیں کھلیں گی ان کا کہنا تھا کہ یہ محض ایک کانفرنس نہیں بلکہ پاکستان کے لیے ایک اعزاز اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کا سنہری موقع ہے قبل ازیں ڈاکٹر حنیف سعید نے ورکشاپ کے انتظامات کے متعلق تفصیلی پریزنیٹیشن جسے اجلاس کے شرکا نے سراہا۔
Related Posts
Police launch ‘TRACS’ app, here’s how to check violations, fines in Karachi
In a move toward modernization and transparency, the Karachi Traffic Police has introduced a mobile application titled “TRACS…
Live: Pakistan vs South Africa, second ODI
Hello and welcome! We’re thrilled to have you with us as we count down to the second ODI…
UN report declares Afghanistan world’s largest opium production hub
A new report from the United Nations Office on Drugs and Crime has declared Afghanistan the world’s largest…
How will E-Challan control heavy traffic in Karachi?
Karachi’s traffic authorities have implemented stringent monitoring measures for heavy vehicles after alarming statistics showed that nearly 90-95…