ایران کے قطر، امارات، کویت، بحرین، اردن اور سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

ایران نے قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، اردن اور سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے ہیں۔

بحرین میں ایرانی میزائلوں نے امریکی نیول بیس کو نشانہ بنایا، جفیر کے علاقے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے اور ہنگامی سائرن بج اٹھے، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، دوحہ میں العدید کا امریکی بیس دھماکوں سے گونج اٹھا۔

بحرین میں ایرانی میزائلوں نے امریکی نیول بیس کو نشانہ بنایا، جفیر کے علاقے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے اور ہنگامی سائرن بج اٹھے، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، دوحہ میں العدید کا امریکی بیس دھماکوں سے گونج اٹھا۔

قطری حکام نے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے، ابوظبی میں امریکی بیس پر ایرانی بیلسٹک میزائل سے حملے  کیے گئے، کئی میزائل فضا میں تباہ کر دیے گئے، ایرانی میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا، دبئی مرینہ کے علاقے میں بھی دھماکا سنا گیا۔

ایرانی میزائل روکنے کے لیے عرب امارات نے بیلسٹک میزائل شیلڈ فعال کردی، دبئی ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشنز عارضی طور پر معطل کر دیے گئے، ایئر پورٹ پر سناٹے کا راج ہے، آنے جانے والے راستوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

اردن میں مفک السلطی بیس پر ایران نے میزائل حملہ کیا، امریکی افواج کو نشانہ بنایا گیا، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھی دھماکے سنے گئے

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔