ملک میں پیٹرول، ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

ترجمان اوگرا کے مطابق شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں، صرف سرکاری ذرائع کی جاری کردہ معلومات پر انحصار کریں۔

اوگرا ترجمان کے مطابق ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ کے دوران ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کریں۔

ترجمان اوگرا کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اپنے سابقہ پیٹرن کے مطابق جاری رکھیں

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔