سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ-1 کامیابی سے مکمل

آئ ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ-1 کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پنجگور اور ہرنائی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 216 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے، بھارتی پراکسی نیٹ ورکس کو شدید دھچکا لگا، ان کی قیادت اور کمانڈ سسٹم تباہ کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کی بلوچستان میں بدامنی کی کوششیں خاک میں ملا دی گئیں، ہلاک دہشت گردوں سے غیرملکی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، ہلاک دہشت گردوں سے جدید آلات کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔