وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار۔ بولے مسئلہ کشمیر پر دنیا کی خاموشی ایک سنگین اخلاقی ناکامی بن چکی ہے

اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتا ہے۔  انہوں نے کشمیریوں کی طویل جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ 7 دہائیوں سے بھارتی جبر کے خلاف استقامت کی ایک لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں آج بھی کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی واضح تصدیق کرتی ہیں، تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا خواب کبھی حقیقت میں نہیں بدل سکتا۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔