زمبابوے میں جاری انڈر 19 ورلڈ کپ میں اتوار کو انڈیا اور پاکستان کے میچ کے دوران سرفراز احمد کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سرفراز احمد کی میچ کے دوران لی گئی لائیو فوٹیج کی ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے جس میں وہ ہاتھ میں موبائل فون پکڑے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی صارفین کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ سرفراز احمد پلیئرز اینڈ میچ آفیشلز ایریا (پی ایم او اے) میں بیٹھ کر کیسے موبائل فون استعمال کر رہے ہیں؟
آئی سی سی قانون کے مطابق، ہر ٹیم مینیجر کو پی ایم او اے کے اندر ایک موبائل ڈیوائس لے جانے کی اجازت ہے لیکن اس کے لیے شرط یہ ہے کہ یہ موبائل فون صرف کرکٹ آپریشن کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ٹیم کے میڈیا مینیجر اور سکیورٹی مینیجر کو بھی پلیئرز ایریا میں فون لے جانے کی اجازت ہے تاہم وہ اسے استعمال نہیں کر سکتے۔
آئی سی سی کے ضوابط کے مطابق، ٹیم مینیجر اور ٹیم کے ساتھ سپورٹ ارکان لیپ ٹاپ بھی لے جا سکتے ہیں جسے وہ کرکٹ آپریشن کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
Related Posts
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے دہشت گردی کی حالیہ لہر کو پریشان کن قرار دیا ہے۔
جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلوچستان اور…
ایران نے امریکا کی کچھ تجاویز پر اتفاق کرلیا ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس کا دعویٰ
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ نجی بات چیت میں ایران نے امریکا…
پاور ڈویژن کا پیک آورز میں روزانہ سوا 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان
پاور ڈویژن کے ترجمان نے پیک آورز ریلیف اسٹریٹیجی سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو…
امریکا، اسرائیل کے ایران پر آئل ڈپو حملے میں 6 افراد شہید، 21 زخمی
امریکا اور اسرائیل کے ایران کے شہر کرج میں آئل ڈپو پر ہونے والے حملے میں 6 افراد…
