بدھ تک کوئی معاہدہ نہ ہوا تو ایران کیساتھ جنگ بندی ختم کر سکتا ہوں: ٹرمپ

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے جمعے کی شب فینکس، ایریزونا سے واشنگٹن واپسی پر ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ میں جنگ بندی میں توسیع نہ کروں، تاہم (ایرانی بندرگاہوں پر) ناکہ بندی برقرار رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح ناکہ بندی برقرار رہے گی اور بدقسمتی سے ہمیں دوبارہ بمباری شروع کرنا پڑ سکتی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس کریں گے، جس کا موضوع ایران سے متعلق نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کل (ہفتے کی) صبح ایک غیرمعمولی نیوز کانفرنس کرنے جارہے ہیں، کل کا ایونٹ براہ راست اس سے متعلق نہیں، لیکن سوالات اسی پر ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل ایک بہت اچھی اور ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس آرہی ہے۔ ایک ایسی شخصیت جسے اپنے ملک اور ملک سے باہر کی بہت فکر ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں ہماری ناکہ بندی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ایران کے ساتھ پہلے ہی بہت سے معاملات پر اتفاق ہوچکا ہے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔