پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا، 6747 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے 100 انڈیکس 6747 پوائنٹس کے اضافے سے 173939 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 14245 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 174404 رہی جبکہ کم ترین سطح 160158 رہی۔ حصص بازار میں اس 1 ہفتے میں 5.18 ارب شیئرز کے سودے 241.9 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 776 ارب روپے کم ہو کر 19250 ارب روپے ہو گئی۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔