حکومت کا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق غیر ملکی شہریوں، کمپنیوں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو روشن ڈیجیٹل میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق غیرملکی شہریوں کو حکومتی سیکیورٹیز سمیت نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025ء میں ترسیلاتِ زر 38 اعشاریہ 3 ارب ڈالر سے بڑھ گئیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2026ء میں ترسیلاتِ زر 42 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

وزیراعظم کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان دنیا میں ترسیلاتِ زر حاصل کرنے والے ممالک میں پانچویں اور جنوبی ایشیا میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 16 اعشاریہ 3 ارب ڈالر اور مجموعی ذخائر 21 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کے قریب ہیں۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔