مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں روس بالواسطہ شامل ہوگیا، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں روس بالواسطہ شامل ہوگیا ہے، روس ایران کو امریکی اہداف پر حملوں کے لیے خفیہ معلومات دے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس نے ایران کو امریکی جنگی جہازوں اور طیاروں کی پوزیشنز فراہم کیں، ایران کے امریکی فوجی اہداف پر حملے روسی معلومات سے زیادہ درست ہوئے، جنگ کے آغاز کے بعد روس ایران کو امریکی فوجی اثاثوں کی لوکیشن دیتا رہا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی تنصیبات، ریڈار اور کمانڈ سینٹرز ایران کے نشانے پر ہیں، سی آئی اے اور پنٹاگون نے روسی تعاون پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا، جبکہ روسی سفارت خانے  نے بھی انٹیلی جنس تعاون کے سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران کے حملے انتہائی درست اور منصوبہ بندی سے کیے جا رہے ہیں، چین تا حال ایران کی دفاعی مدد کرتا نظر نہیں آ رہا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت شدید دباؤ میں ہے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔