خیبر پختونخوا حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں احتیاطی اقدامات کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں احتیاطی اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ عالمی بحران کے باعث سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

صوبائی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں احتیاطی اقدامات اور سرکاری دفاتر کو ایندھن کے محدود استعمال کی ہدایت کی ہے۔ غیر ضروری سرکاری دوروں اور تقریبات پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری گاڑیاں صرف سرکاری اور ناگزیر امور کے لیے استعمال ہوں گی، ایک ہی کام کے لیے متعدد سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بین الاضلاعی اور اندرونی اجلاس زیادہ سے زیادہ آن لائن کرنے اور سرکاری دفاتر میں ایندھن کے استعمال کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔