سپریم کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی کی فوجداری درخواستوں پر فریقین اور اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کر دیے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ ک جانب سے کہا گیا کہ عدالت نے ابتدائی طور پر نشاندہی کی کہ مقدمات غیر مؤثر ہو چکے ہیں، بانئ پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا مقدمات میں قابلِ سماعت قانونی نکات موجود ہیں۔ عدالتِ عظمیٰ نے کہا کہ وکیل لطیف کھوسہ نے 24 اگست 2023ء کے عدالتی حکم کا حوالہ دیا، عدالت کو لطیف کھوسہ نے بتایا رپورٹ جمع نہیں کروائی گئی، بانئ پی ٹی آئی کی جیل میں حالت زار سے متعلق رپورٹ جمع کروائیں۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔