
غیرمصدقہ نتائج کے مطابق خالدہ ضیا کے بیٹے اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار طارق رحمان کی قیادت میں پارٹی 191 نشستیں جیت چکی، جبکہ ان کے اتحاد نے 209 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔
غیرمصدقہ نتائج کے مطابق خالدہ ضیا کے بیٹے اور بی این پی چیئرمین طارق رحمان ڈھاکا اور بوگرہ کی دونوں نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی 34 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن گئی جبکہ 30 نشستوں پر امیدوار کھڑا کرنے والی جین زی کی نیشنل سیٹیزن پارٹی نے 5 نشستیں جیتی ہے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق آئینی اصلاحات پر ریفرنڈم میں 73 فیصد نے حمایت کی ہے۔ بی این پی نے اپنے کارکنوں کو جشن سے گریز اور ملک کی بہتری کے لیے دعاؤں کی ہدایت کی ہے۔
