وفاقی وزیرِ احسن اقبال نامزد وزیرِ اعظم بنگلادیش طارق رحمٰن کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے ڈھاکا روانہ ہو گئے

طارق رحمٰن کل وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے، وزیرِ اعظم شہباز شریف کے غیر ملکی دورے کے باعث احسن اقبال پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کر کے سیاسی، معاشی اور اقتصادی شعبوں میں ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔ اس حوالے سے بنگلا دیش کی حکمراں جماعت بی این پی کا کہنا ہے کہ تقریبِ حلف برداری میں بڑی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔

بی این پی نے بتایا ہے کہ پاکستان کے وزیر احسن اقبال، بھوٹان کے وزیرِ اعظم اور بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔