کراچی، نارتھ ناظم آباد میں رہائشی عمارت میں دھماکا، ایک بچہ جاں بحق ہوگیا

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد حیدری کے قریب رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس سے ایک بچہ جاں بحق، خاتون اور بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق عمارت کے 10ویں فلور پر فلیٹ میں گیس اخراج سے دھماکا ہوا، جس کے بعد فلیٹ میں آگ لگ گئی۔ آگ اور دھماکے سے اطراف کے چار فلیٹ اور لفٹ بھی متاثر ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق 4 فائر ٹینڈر، ایک واٹر باؤزر اور 2 اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا، اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔