
لسٹ نہیں تو خریداری نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام سے گراں فروشوں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نرخوں میں کمی پر پوری ٹیم کو شاباش دی۔
مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رمضان میں 10 کلو آٹے کا بیگ اوپن مارکیٹ نرخ 905 روپے، 20 کلو آٹے کے بیگ کا نرخ 1810روپے ہے، پنجاب میں فلور ملز کے 1549 سیل پوائنٹ قائم کیے گئے اور 850 کے رعایتی نرخ پر آٹا کے 10 کلو بیگ فروخت ہو رہے ہیں۔
بریفنگ کے مطابق پنجاب بھر میں 421 نگہبان رمضان دستر خوان پر 4 لاکھ 62 ہزار روزہ داروں نے افطاری کی، جس میں چکن پلاؤ، سموسہ، پکوڑا، فروٹ، پانی اور کھجوروں سے تواضع کی گئی۔
بریفنگ میں وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ سحر و افطار کے دوران فوڈ اتھارٹی متحرک ہے، 9440 مقامات پر چیکنگ کی گئی اور 29 ہزار کلو غیر معیاری کھانا تلف کیا گیا
