صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ رکوانے کے لیے کام کررہے ہیں۔ روس یوکرین جنگ بندی پر اچھی خبر آنے کی توقع ہے۔
وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، ہمارا بڑا بحری بیڑا ایران کی جانب گامزن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صنعتوں کے لیے اہم معدنیات کا اسٹریٹجک ذخیرہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

