لیبیا کے قریب غیر قانونی تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب گئی، 2 بچوں سمیت 55 افراد ہلاک اور لاپتہ ہو گئے

انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 2 بچوں سمیت 55 تارکینِ وطن ہلاک یا لاپتہ ہو گئے ہیں۔  کشتی 6 فروری کو لیبیا کے ساحلی شہر زوارہ کے شمال میں حادثے کا شکار ہوئی۔ لیبیائی حکام کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں سوار تارکینِ وطن کی تلاش اور بچاؤ کے لیے کی جانے والی کارروائی میں صرف نائجیریا سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین کو زندہ بچایا جا سکا۔ زندہ بچ جانے والی خواتین کے مطابق افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن اور پناہ گزینوں کو لے جانے والی یہ کشتی 5 فروری کی رات تقریباً 11 بجے لیبیا کے شہر الزاویہ سے روانہ ہوئی تھی، تقریباً 6 گھنٹے بعد کشتی میں پانی بھرنے لگا، جس کے باعث وہ الٹ گئی۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کو کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی خریدنے کا حکم دے دیا ہے، اس اقدام کا مقصد امریکا میں کوئلے کی صنعت کو سہارا دینا ہے جبکہ یہ ایندھن مہنگا اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث سمجھا جاتا ہے۔

’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز جاری کیے گئے ایک صدارتی حکم نامے میں ٹرمپ…
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔