وطن عزیز کے ٹاپ بیوروکریٹ غیر ملکی شہریت کے بھی حامل نکلے

اسلام آ باد ( میڈیا رپورت ) گریڈ 18سے 22کے 19وفاقی بیورو کریٹس کی دُہری شہریت کا انکشاف ہوا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق دوہری شہریت کے حامل افسران میں گریڈ 22 کے دو ۔ گریڈ21 کے دو ۔ گریڈ20 کے چھ۔گر یڈ19 کے 7 اور گریڈ18کے دو افسران شامل ہیں۔ جن میں سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سارہ سعید برطانیہ کی شہریت رکھتی ہیں۔پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ بائیس کے افسر علی سر فراز حسین برطانیہ کی شہریت رکھتے ہیں۔وہ جنیوا میں ڈبلیو ٹی او میں مستقل مندوب کے طور پر تعینات ہیں۔پولیس سروس کے گریڈ اکیس کے افسر ضعیم اقبال شیخ بر طانیہ کی شہریت رکھتے ہیں۔سیکر ٹریریٹ گروپ کی گریڈ اکیس کی افسر ثمر احسان کنیڈا کی شہریت رکھتی ہیں۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔