فیک ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ، مدعی عظمیٰ بخاری بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے میں ضلع کچہری لاہور نے مقدمے کی مدعی عظمیٰ بخاری کو 24 فروری کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔

جوڈیشل مجسریٹ نعیم وٹو نے فیک ویڈیو کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا جس کے مطابق مدعی کی درخواست پر کیس 11 بجے کے لیے فکس کیا گیا ہے۔

تحریری حکم کے مطابق سارا دن متعدد بار کیس کال ہوا، تمام ملزمان اور ان کے وکلاء عدالت میں موجود رہے، کام کے بہت زیادہ بوجھ کے باوجود کیس مسلسل انتظار میں رکھا گیا، مدعی سائیڈ عدالتی نائب قاصد کو موبائل پر بار بار کیس انتظار میں رکھنے کا کہتی رہیں

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔