اپوزیشن اتحاد کا بانی کی صحت کے حوالے سے دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

اپوزیشن اتحاد نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صحت کے حوالے سے دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن اتحاد کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے بانی پی ٹی آئی تک ذاتی معالجین کی رسائی کے لیے رابطے بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں محمود اچکزئی نے ذاتی معالجین کی رسائی اور اہل خانہ سے ملاقات تک دھرنے اور احتجاج جاری رکھنے پر اصرار کیا، جبکہ پی ٹی آئی کے چند ارکان کے سوا اکثریت نے دھرنا ختم کرنے کا موقف اپنایا۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ اور خیبر پختونخوا ہاؤس کے مرکزی دروازے پر پی ٹی آئی اوراپوزیشن اتحاد کے دھرنا جاری ہے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔