
سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 21 فروری کو سندھ اسمبلی سے اہم قرارداد منظور کی گئی۔ سندھ کی وحدت کے حوالے سے بات کی گئی۔ ہم سندھ کی عظیم حیثیت کی بات کرتے ہیں۔ پی پی سینیٹر نے کہا کہ بیک ڈور سے آپ یہ سب نہیں کرسکتے، ایسی کوئی بات شروع کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے۔
سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بھی ہر اکائی اور وحدت کی علامت ہے، اگر کوئی تقسیم کی بات کرتا ہے تو ہم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے حوالے سے بیک ڈور سیاست کی جاتی ہے، ہمیں مزاحمتی اور مذمتی سیاست بھی کرنا آتی ہے۔
