وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام سے گراں فروشوں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کی اپیل

لسٹ نہیں تو خریداری نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام سے گراں فروشوں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نرخوں میں کمی پر پوری ٹیم کو شاباش دی۔

مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رمضان میں 10 کلو  آٹے کا بیگ اوپن مارکیٹ نرخ 905 روپے، 20 کلو آٹے کے بیگ کا نرخ 1810روپے ہے، پنجاب میں فلور ملز کے 1549 سیل پوائنٹ قائم کیے گئے اور 850 کے رعایتی نرخ پر آٹا کے 10 کلو بیگ فروخت ہو رہے ہیں۔ 

بریفنگ کے مطابق پنجاب بھر میں 421 نگہبان رمضان دستر خوان پر 4 لاکھ 62 ہزار روزہ داروں نے افطاری کی، جس میں چکن پلاؤ، سموسہ، پکوڑا، فروٹ، پانی اور کھجوروں سے تواضع کی گئی۔ 

بریفنگ میں وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ سحر و افطار کے دوران فوڈ اتھارٹی متحرک ہے، 9440 مقامات پر چیکنگ کی گئی اور 29 ہزار کلو غیر معیاری کھانا تلف کیا گیا

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔