پنجاب حکومت کے ٹرانسپورٹ ونگ نے کابینہ کےلیے گاڑیوں کی خریداری کی سفارشات حکومت کو پیش کردی ہیں۔

دستاویز کے مطابق پنجاب کابینہ کے لیے 30 کروڑ روپے کی 28 نئی گاڑیاں خریدنے کی تجویز ہے، جن میں 2 وزرا کے لیے 4 کروڑ روپے مالیت کی 2 بلٹ پروف گاڑیاں شامل ہیں۔دستاویز کے مطابق بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کی اجازت حکومت پہلے دے چکی ہے، وی آئی پیزکے لیے 27 کروڑ روپے مالیت کی 25 گاڑیاں خریدنے کی سفارشات منظور ہوچکی ہیں۔دستاویز کے مطابق چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے لیے 53 کروڑ روپے کی گاڑیاں خریدی جائیں گئیں، جن میں موٹر سائیکلیں بھی شامل ہیں۔پنجاب حکومت کے حکام کے مطابق سفارشات کی منظوری کے بعد خریداری کا عمل شروع ہوگا

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔