10 ممالک کی فضائی حدود مسلسل بند، لاکھوں مسافر پھنس گئے

مشرق وسطیٰ کے 10 ممالک کی فضائی حدود مسلسل بند ہونے سے ہزاروں پروازیں متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث لاکھوں مسافر پھنس گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران، عراق، اسرائیل، کویت، بحرین، قطر، شام کی فضائی حدود اعلانیہ مکمل بند ہیں۔دوسری جانب عرب امارات، لبنان اور اردن کی فضائی حدود بھی پروازوں کے لیے مسلسل بند ہیں ترجمان پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل کھلی اور محفوظ ہے۔فلائٹ ریڈار کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی فضائی حدود سے بعض ایئر لائنز عمومی گریز کر رہی ہیں۔اس وقت خلیجی ممالک کے لاکھوں مسافروں کو شدید بحران کا سامنا ہے تاہم سعودی عرب کی فضائی حدود کھلی ہے اور ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن بھی نارمل ہے

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔