
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے پر حملے کے بعد 41 سالہ رونالڈو کا نجی طیارہ رات 8 بجے ریاض سے روانہ ہوا اور تقریباً 1 بجے میڈرڈ پہنچا۔
فلائٹ ٹریکر کے مطابق طیارہ مصر اور بحیرہ روم کے اوپر سے گزرتے ہوئے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر کے نجی طیارے کی مالیت تقریباً 61 ملین پاؤنڈ بتائی گئی۔
خیال رہے کہ رونالڈو ریاض میں اپنی منگیتر جارجینا روڈریگز اور 5 بچوں کے ساتھ مقیم تھے۔ تاہم یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ خاندان پرواز میں موجود تھا یا نہیں۔
