وزیرِ اعظم شہبازشریف کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شریک ہر قومی ہاکی کھلاڑی کو  شاندار کارکردگی پر 15 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کوالیفائر میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت نے شائقین میں جوش اور ولولہ پیدا کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ انعام کھلاڑیوں کی ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ اقدام پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لیے بڑا اقدام ہے۔

Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
— فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔