
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
اوگرا کے اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کی قیمتیں ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے مقرر کی جاتی ہیں، اس لیے قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں اور دعوے غلط اور بے بنیاد ہیں
